سری نگر:۱۲،مارچ:
پریس کونسل آف انڈیا (PCI) کی 3 رکنی ٹیم گرمائی دارالحکومت سری نگر پہنچ گئی۔یہاں قیام کے دوران یہ ٹیم ممکنہ طور پر مقامی صحافیوں اوراعلیٰ حکام کے ساتھ ساتھ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا سے بھی ملاقات کرے گی۔جے کے این ایس کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پریس کونسل آف انڈیا (PCI) کے 3 ارکان پیر کی شام کو سری نگر پہنچے۔
انہوںنے بتایاکہ امپالا سے ڈاکٹر خادم اتھوبا میتی انڈیگو کی فلائٹ نمبر 6E-521 پر پہنچے، بھونیشور سے پرسنا کمار موہنتی انڈیگو کی فلائٹ نمبر6E-6194 پر پہنچے اور دہلی سے جئے شنکر گپتا پیر کی شام انڈیگو کی فلائٹ نمبر 6E-125میں سوار ہوکر پیرکی شام سری نگر وارد ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ پریس کونسل آف انڈیا کی تین رکنی ٹیم کی اعلیٰ حکام سے ملاقات کا امکان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ توقع ہے کہ تین رکنی ٹیم منگل کو یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کرے گی۔اس دوران معلوم ہواکہ سری نگرمیں قیام کے دوران پریس کونسل آف انڈیا کے ارکان مقامی صحافیوں سے بھی ملاقات کریں گے ۔
