• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

امت شاہ نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ جموںوکشمیر کے کپواڑہ میں ماں شاردا دیوی مندر کا اِفتتاح کیا

کہا جموں وکشمیرمیںآرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعداَمن قائم ہورہا ہے

Online Editor by Online Editor
2023-03-22
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
امت شاہ نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ جموںوکشمیر کے کپواڑہ میں ماں شاردا دیوی مندر کا اِفتتاح کیا
FacebookTwitterWhatsappEmail

دہلی/22؍مارچ:
مرکزی وزیر امورِ داخلہ اورکوآپریشن امت شاہ نے آج بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ جموں و کشمیر کے کپواڑہ میں ماں شاردا دیوی مندر کا اِفتتاح کیا۔ اس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر جموںوکشمیر منوج سنہا سمیت کئی معززین موجود تھے۔
مرکزی وزیر امت شاہ نے اپنے خطاب کا آغاز ہم وطنوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ آج نئے سال کے موقعہ پر ماں شاردا کے نئے تعمیر شدہ مندر کو عقیدت مندوں کے لئے کھول دیا گیا ہے اور یہ پورے بھارت سے آنے والے عقیدت مندوں کے لئے ایک مبارک علامت ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ آج ماں شاردا کے مندر کا اِفتتاح ایک نئے دور کا آغاز ہے۔
مرکزی وزیرامورِ داخلہ اور کوآپریشن نے کہا کہ اس مندر کی تعمیر اور فن تعمیر شاردا پیٹھ کی سر پرستی میں اساطیری مقدس صحیفوں کے مطابق کی گئی ہے۔ سرنگیری مٹھ کی طرف سے عطیہ کردہ شاردا ماں کی مورتی اور یہاں اس کی تنصیب، 24 ؍جنوری سے آج تک کا عرصہ ایک سفر جیسا تھا۔ کپواڑہ میں ماں شاردا کے مندر کی تعمیر نو شاردا تہذیب کی دریافت اور شاردا رسم الخط کے فروغ کی سمت میں ایک ضروری اور اہم قدم ہے۔
امت شاہ نے کہا کہ ایک زمانے میں شاردا پیٹھ کو بھارتی بر صغیر میں علم کا مرکز سمجھا جاتا تھا۔ ملک بھر سے دانشور یہاں مقدس صحیفوں اور روحانی علوم کی تلاش میں آتے تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ شاردا رسم الخط ہمارے کشمیر کا اصل رسم الخط ہے جس کا نام ماں شاردا کے نام پر رکھا گیا ہے۔ یہ مہا شکتی پیٹھوں میں سے ایک ہے اور مذہبی عقائد کے مطابق یہاں ماں ستی کا دایاں ہاتھ گرا تھا۔مرکزی وزیرامورِ داخلہ اورکوآپریشن نے کہا کہ شاردا پیٹھ کرتار پور راہداری کی طرح بھارت کے ثقافتی، مذہبی اور تعلیمی ورثے کا ایک تاریخی مرکز رہا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت شاردا پیٹھ کو عقیدت مندوں کے لئے کھولنے کے لئے آگے بڑھے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی کوششوں سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر میں امن قائم ہوا ہے، وادی کشمیر اور جموں ایک بار پھر اپنی پرانی روایات، تہذیب اور گنگا جمنی تہذیب کی طرف لوٹ رہے ہیں۔مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے سماجی اور اقتصادی تبدیلی کے اپنے عہد کے مطابق جموں و کشمیر کے تمام شعبوں میں بشمول ثقافت کی تجدید میں پہل کی ہے۔ اس کے تحت 123 شناخت شدہ مقامات پر منظم بحالی اور مرمت کا کام جاری ہے جس میں بہت سے مندر اور صوفی مقامات شامل ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 65 کروڑ روپے کی لاگت سے 35 مقامات کی تزئین و آرائش کی جا رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مذہبی اور صوفی بزرگوں کے 75 مقامات کی نشاندہی کرکے 31 میگا کلچرل پروگرام بھی منعقد کئے گئے ہیں۔ امت شاہ نے کہا کہ ہر ضلع میں 20 ثقافتی میلے بھی منعقد کئے گئے ہیں جو ہمارے پرانے ورثے کو بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر جموںوکشمیر منوج سنہا نے جس جوش کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کی تمام فلیگ شپ سکیموں کوعملایا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں و کشمیر میں صنعتی سرمایہ کاری لانے میں اہم کردار اَدا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا آغاز اس مقام کی کھوئی ہوئی شان عظمت کو واپس لانے میں مدد کرے گا اور ماں شاردا کے آشیرواد سے یہ مقام عبادت کا مرکز بنے گا۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کرنا امتیازی اور متعصبانہ عمل: سجاد لون

Next Post

جب زمین اچانک ہلنے لگی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post

جب زمین اچانک ہلنے لگی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan