• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات میں مزید تاریخ الیکشن کمیشن کے کردار پر سوالیہ نشان: نیشنل کانفرنس

Online Editor by Online Editor
2023-03-30
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
حکمرانوں کی طرف سے جموں وکشمیر سے متعلق کئے جارہے دعوے جھوٹ اور فریب:عمران نبی ڈار
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر 30 مارچ:
نیشنل کانفرنس نے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد میں مزید تاخیر کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے کردار پر ایک بار پھر بڑا سوالیہ نشان لگا ہے۔چیف الیکشن کمشنر کے جموں و کشمیر میں ایک خلاءکے اعتراف پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے ریاستی ترجمان عمران نبی ڈار نے کہا، ”ایک ایسا شخص جو خود چیف الیکشن کمیشن ہے اور جموں وکشمیر میں خلاءکو تسلیم کررہا ہے لیکن دوسری جانب الیکشن کے انعقاد کرانے میں اُن کے ادارے کو کوئی جلد نظر نہیں آتی ہے اور انتخابات میں تاخیر کے نت نئے بہانے ڈھونڈنے پیش کئے جارہے ہیں۔ “
انہوں نے کہا کہ یہ بات اب پوری طرح واضح ہوگئی ہے کہ بی جے پی کی جموں و کشمیر یونٹ لوگوں کا سامنا کرنے سے خوفزدہ ہے اور ان کے پاس ووٹروں کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں کیونکہ بھاجپا والے واضح طور پر عوام کے دکھوں کو کم کرنے میں مکمل ناکام رہے ہیں۔عمران نبی ڈار نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے امید کی جا رہی تھی کہ وہ کرناٹک کے انتخابات کے ساتھ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کا اعلان کرے گا لیکن حیران کُن طور پر الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر جموں و کشمیر کو اپنی منصوبہ بندی سے الگ کردیا۔ایسا لگتا ہے جیسے جموں و کشمیر کے لوگوں کو گہرے کھائی میں ڈال دیا گیا ہے اور انہیں یکسر بھلا دیا گیا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ اسمبلی انتخابات میں مزید تاخیر کی کوئی وجہ نہیں ہے کیونکہ موسم بھی خوشگوار اور کسی بھی انتخابی مشق کے لئے موزوں ہو رہا ہے۔ا
ن کے پاس انتخابات میں مزید تاخیر کرنے کی صرف دو وجوہات ہیں ، ایک بگڑتی ہوئی سیکورٹی کی صورتحال، جس کا ان کا دعویٰ ہے کہ بہتری آئی ہے، اور دوسرا الیکشن کمیشن بھاجپا کو مزیدموقع فراہم کررہاہے ،جو فی الحال ووٹروں کا سامنا کرنے سے ڈرتی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کی منتخب حکومت کو تقریباً ساڑھے چار سال ہو چکے ہیں۔اگر کرناٹک میں انتخابات ہو سکتے ہیں تو جموں و کشمیر میں کیوں نہیں ہو سکتے؟ بی جے پی لوگوں کی بڑھتی ہوئی پریشانیوں کو خاطر میںنہیں لارہی ہے،اسے صرف اپنے انتخابی امکانات کی فکر ہے۔وہ جانتے ہیں کہ وہ اپنے معاملات کی وجہ سے یہاں بری طرح شکست زدہ ہوجائیں گے۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

سرجیکل اسٹرائیکس نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ۔ راجناتھ

Next Post

بینکوں کو صدر جمہوریہ کی نصیحت

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post

بینکوں کو صدر جمہوریہ کی نصیحت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan