• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

اسمہ بٹ۔۔۔ بھیڑوں کا فارم شروع کرنے والی سرینگر کی کامیاب کاروباری

Online Editor by Online Editor
2023-03-31
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
اسمہ بٹ۔۔۔ بھیڑوں کا فارم شروع کرنے والی سرینگر کی کامیاب کاروباری
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر۔ 31 مارچ۔:
شہر سرینگر سے تعلق رکھنے والی اسمہ بٹ نے سال 2016 میں ضلع بڈگام میں بھیڑوں کا فارم شروع کیا تھا اور آج کی تاریخ میں اسمہ نہ صرف خود کے لئے روزگار کما رہی ہے بلکہ دوسروں کو بھی روزگار کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔ ایل ایل بی کی تعلیم حاصل کرنے والی اسمہ بٹ نے کچھ الگ کرنے کی ٹھانی اور ایک کامیاب کاروباری کے طور پر دیگر نوجوانوں کے لئے تحریک کی صورت ابھری ۔یوں تو وادی کشمیر میں کئی ایسی خواتین ہیں جو کہ کاروبار میں اپنا نام کما چکی ہیں لیکن اسمہ بٹ جیسی خواتین بہت کم دیکھنے کو ملتی ہیں جنہوں نے مردوں کا پیشہ سمجھے جانے والے کام مویشی پروری کو اختیار کر کے ایک فارم قائم کرکے کامیاب خاتون انٹرپرنیور کے طور اپنی ایک الگ پہنچان بنائی۔شہر سرینگر سے تعلق رکھنے والی اسمہ بٹ نے ایل ایل بی کیا ہے۔
گھریلو مصروفیات کی وجہ سے اگرچہ اسمہ بطور وکیل اپنے پریکٹس جاری نہیں رکھ پائیں، تاہم اپنے بچوں کی بہتر پرورش کرنے اور گھر والوں کو بھی وقت دینے کے لیے اس نے اپنا ہی کچھ کرنے کی چاہ لیے شیپ فارم قائم کرنے کا فیصلہ لیا۔ ایسے میں انہوں نے 2016 میں اپنے فارم کی بنیاد ڈالی۔ مگر کچھ حائل مشکلات کی وجہ سے یہ سال 2020 میں اپنے فارم کو بہتر طور قائم کرنے میں کامیاب ہو پائیں اور آج کی تاریخ میں ان کے فارم میں مختلف اقسام کی 2 سو سے زائد بھیڑیں موجود ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھیڑ پالنے کے اس کام میں جانکاری نہ ہونے کی وجہ سے شروع شروع میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، لیکن ہمت اور حوصلہ اور گھریلو کے تعاون سے حائل رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے بہر حال کامیابی ملی۔ "وائٹ وولز” کے نام وسطی ضلع بڈگام میں قائم کیے گئے۔ اس فارم سے اسمہ بٹ نہ صرف خود روزگار کما رہی ہیں بلکہ مزید 10 افراد کو بھی روزگار فراہم کررہی ہیں، جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔
اسمہ کے فارم میں بھیڑ کے علاوہ بطخ کی کئی اقسام اور کشمیری نسل کے مرغ مرغیاں بھی پالی جاتی ہیں۔اسمہ کے اس کاروبار میں اپنے خاوند اور سسرال والوں کا بھرپور ساتھ ملا ہے جس کے نتیجے میں یہ اپنے کاروبار کو آگے لے جانے میں کامیاب ہوپائی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گھر والوں کے ساتھ اور تعاون کافی اہم ہے کیونکہ تبھی اپنے خوابوں کو سہی معنوں میں حقیقیت کا جامہ پہنایا جا سکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر عورت خود اعتمادی اور اپنے دائرے اختیار میں رہ کر کسی بھی شعبے میں اپنی قسمت آزمائی کرے گی تو کامیابی ضرور اس کے قدم چومے گی۔جموں و کشمیر نے ملک کو ہزاروں محنتی خواتین دی ہیں جو کامیابی کے عروج پر پہنچ چکی ہیں۔
جو چیز ان کی کہانیوں کو زیادہ دلکش بناتی ہے وہ یہ ہے کہ ان کے سفر رکاوٹوں سے بھرے ہوئے تھے جن پر انہوں نے کامیابی سے قابو پایا۔ کامیاب ہونے کے ان کے پختہ عزم نے انہیں آگے بڑھنے کا راستہ دکھایا اور اپنے راستے میں ملنے والے ہر شخص کو متاثر کیا۔ وادی کشمیر میں خواتین اب مردوں کے شان بشان کام کررہی ہیں اور مختلف شعبہ جات میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا بھی منوا رہی ہیں۔ وہیں یہاں کی اعلی تعلیم یافتہ خواتین سرکاری نوکری کے پیچھے بھاگنے کے بجائے خود روزگار کمانے پر اپنی توجہ مرکوز کررہی ہے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

متحدہ مجلس علماء کا اجلاس:اتحاد ِ ملت کیلئے ایک خوش آئند قدم

Next Post

ماہ رمضان کے مقدس ماہ میں بھی بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی سے لوگ پریشان

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
ماہ رمضان کے مقدس ماہ میں بھی بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی سے لوگ پریشان

ماہ رمضان کے مقدس ماہ میں بھی بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی سے لوگ پریشان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan