سرینگر،05اپریل:
جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے اپنی سوانح عمری میں کانگریس پارٹی کے کام کرنے پر کئی سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔
انہوں نے لکھا ہے کہ پارٹی عصبیت کی وجہ سے ختم ہو رہی ہے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ وہ پارٹی کو بے نقاب نہیں کرنا چاہتے جس کی وجہ سے پارٹی کا وجود خطرے میں پڑ جائے گا۔
انہوں نے پی ایم مودی کو حقیقی سیاست دان قرار دیا۔
آزاد نے دفعہ 370 کا حوالہ دیتے ہوئے جے رام رمیش پر سخت حملہ کیا۔ آزاد نے لکھا کہ جب بی جے پی حکومت نے اس آرٹیکل کو ہٹانے کا اعلان کیا تھا تو ہم سبھی اپوزیشن لیڈروں نے اس کی مخالفت کی تھی۔ ہم نے پارلیمنٹ میں اس کی مخالفت کی۔ ہم دھرنے پر بیٹھے تھے، لیکن جے رام رمیش نے اس دھرنے میں حصہ نہیں لیا اور آج وہی شخص نہ صرف پارٹی کا جنرل سکریٹری ہے، بلکہ آئی ٹی کا بھی انچارج ہے۔ آزاد نے لکھا ہے کہ جے رامیش کو پارلیمنٹ میں ان کی سیٹ پر بٹھا دیا گیا تھا۔
