سری نگر،6 اپریل:
جموں وکشمیر پولیس نے آلوسہ بانڈی پورہ میں ملی ٹینٹ معاون کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 26آر آر، 3بٹالین سی آر پی ایف اور بانڈی پورہ پولیس نے کنال روڈ آلوسہ بانڈی پورہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران ملی ٹینٹ معاون کو حراست میں لے لیا۔
انہوں نے بتایا کہ دوران تلاشی ملی ٹینٹ معاون کے قبضے سے ایک چینی گرینیڈ، 12اے کے گولیوں کے راونڈ برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔
پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔
