سری نگر،7 اپریل :
وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ جمعے کے روز مرمتی کام کے پیش نظر ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند رہی۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ مرمتی کام کے پیش نظر آج یعنی جمعہ کے روز قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند ہے۔
انہوں نے کہا کہ سری نگر – سونہ مرگ- گمری روڈ ٹریفک کے لئے کھلا ہے جبکہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ ابھی بند ہی ہے۔
مغل ماہ جنوری کے پہلے ہفتے سے بھاری برف باری کے بعد ٹریفک کے ئے بند ہے تاہم اس روڈ کو کھولنے کے لئے شد ومد سے کام جاری ہے۔
بتادیں کہ قومی شاہراہ جمعے کے روز بند رہنے کے سلسلے میں ٹریفک حکام نے 4 اپریل کو ہی ایک بیان جاری کیا تھا۔
