• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعرات, مئی ۱۵, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ کوآپریٹیو کے دو بڑے اقدامات کا آغاز کیا

یہ اقدامات یو ٹی میں تعاون پر مبنی جذبے کو تقویت دیں گے اور قبائلی برادری کی زندگیوں کو بدل دیں گے ۔ لفٹینٹ گورنر

Online Editor by Online Editor
2023-04-07
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ کوآپریٹیو کے دو بڑے اقدامات کا آغاز کیا
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں 7 اپریل :
لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے آج راج بھون میں کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ کے کواپریٹو منیجمنٹ میں ڈپلومہ اور کواپریٹو اور قبائلی امور کے محکمے کے درمیان ایم او یو دو بڑے اقدامات کا آغاز کیا ۔ اسٹیک ہولڈرز کو مبارکباد دیتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ یہ اقدامات یو ٹی میں تعاون پر مبنی جذبے کو تقویت دیں گے اور قبائلی برادری کی زندگیوں کو بدل دیں گے ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا ’’ عزت مآب وزیر اعظم کا ’ سہکار سے سمردھی ‘ کا وژن سماجی اور اقتصادی تبدیلی کی رہنمائی کرے گا اور زرعی شعبے کی ترقی کیلئے اہم مدد فراہم کرے گا ۔ نئے اقدامات کا مقصد کواپریٹو کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور دیہی معیشت کی ضروریات کو پورا کرنا ہے ۔
کواپریٹو ایجوکیشن اور ٹریننگ کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ کواپریٹو منیجمنٹ میں ڈپلومہ متعارف کرانے سے جونئیر افسران ، کواپریٹو سوسائیٹیز کے ممبران ، ایف پی اوز اور دیگر متعلقہ محکموں کے اہلکاروں کو کواپریٹو کاروبار کو منظم کرنے سے جموں و کشمیر میں انسانی وسائل کی ترقی اور عمل کو آسان بنانے کیلئے مطلوبہ مہارتیں حاصل کرنے کے مواقع فراہم ہوں گے ۔
لفٹینٹ گورنر نے مساوی اور پائیدار دیہی ترقی کے دوہرے مقاصد کو حاصل کرنے کیلئے کواپریٹو ڈیپارٹمنٹ اور قبائلی امور کے محکمے کی اسکیموں کے ضم ہونے کے مثبت اثرات کو بھی اجاگر کیا ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا ’’ محکمہ کواپریٹو اور قبائلی امور کے محکمے کے درمیان مفاہمت کی یاداشت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ قبائلی کواپریٹو ون دھن وکاس کیندرز مختلف اسکیموں کے فوائد حاصل کریں اور قبائلی آبادی کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی کو قابل بنائیں ۔ ‘‘
لفٹینٹ گورنر نے نچلی سطح پر ترقی اور صلاحیت کی تعمیر کو تیز کرنے کیلئے کواپریٹو سیکٹر کو مضبوط کرنے کے لئے یونین ٹیر ٹیری انتظامیہ کی کوششوں کا اشتراک کیا ۔
انہوں نے کہا ’’ ہم نے دیہی ترقیاتی اسکیموں کے موثر طریقے سے نفاذ کو یقینی بنانے اور ہدف بنائے گئے طبقات کو بااختیار بنانے کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں ۔ کواپریٹو کی ترقی کیلئے وسائل کی دستیابی ایک اور شعبہ ہے جہاں لوگوں تک کریڈٹ کی رسائی اور فوائد کی منصفانہ تقسیم کیلئے معاون خدمات کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں ۔ ‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ مختلف شعبوں میں 1000 سے زیادہ کواپریٹو قائم کئے گئے ہیں ۔ جموں ، بارہمولہ اور اننت ناگ سینٹرل کواپریٹو بینکوں کے احیاء کیلئے 366 کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے اس کے علاوہ جموں کشمیر میں 27 سال بعد اپیکس لیول ڈیری فیڈریشن قائم کی گئی ہے ۔
لفٹینٹ گورنر نے کواپریٹو سیکٹر کی توسیع اور پرائمری ایگریکلچر کواپریٹو سوسائٹی سے زیادہ کسانوں کو جوڑنے پر زور دیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے مزید کہا کہ ہر پنچائت میں پی اے سی ایس کا قیام ہمارا اولین مقصد ہونا چاہئیے ۔
اس موقع پر لفٹینٹ گورنر نے کواپریٹو ڈیپارٹمنٹ کے لوگو کی بھی نقاب کشائی کی ۔ کمشنر سیکرٹری کواپریٹو ڈیپارٹمنٹ محترمہ یاشا مدگل اور سیکرٹری قبائلی امور ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے آج شروع کئے گئے نئے اقدامات اور کواپریٹو ڈیپارٹمنٹ اور قبائلی امور کے محکمے کے اشتراک کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔
لفٹینٹ گورنر نے پی اے سی ایس کے کمپیوٹرائیزیشن کیلئے شروع کئے گئے اقدامات کے علاوہ مختلف سطحوں پر ایکشن پلان اور بیداری کے پروگراموں کی بھی تعریف کی ۔
لفٹینٹ گورنر نے ڈپلومہ کورس کے تربیتی ماڈیولز کے بارے میں بھی دریافت کیا ۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ سنٹر فار کواپریٹو منیجمنٹ جموں کے ذریعے کواپریٹو منیجمنٹ میں 40 ہفتوں کے ڈپلومہ کورس کیلئے 50 امیدواروں نے داخلہ لیا ہے ۔ اس موقع پر محکموں کے سربراہان اور اعلیٰ افسران موجود تھے ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

کشمیر میں مندر کی جائیدادوں کا معاملہ،غیر قانونی لیز پر سرکاری نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی 

Next Post

چیف سیکرٹری نے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی محکمہ کی 3آن لائن خدمات کا آغاز کیا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
چیف سیکرٹری نے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی محکمہ کی 3آن لائن خدمات کا آغاز کیا

چیف سیکرٹری نے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی محکمہ کی 3آن لائن خدمات کا آغاز کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan