سری نگر،10 اپریل:
جنید اعظم متو نے جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے یوتھ صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے مستعفی ہونے کا یہ اعلان اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ٹویٹ کرتے ہوئے کیا۔
متو نے ٹویٹ میں کہا: ‘میں نے اپنی پارٹی کے یوتھ صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے میں اس ذمہ داری کے لئے پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری صاحب کا ممنون ہوں اور جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے یوتھ ٹیم کا بھی مشکور ہوں’۔
ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ‘میں پوری عاجزی کے ساتھ اپنے جانشین اور پارٹی کی بھر پورحمایت کرتا ہوں’۔
بتادیں کہ جنید اعظم متو سری نگر میونسپل کارپوریشن کے میئر بھی ہیں۔
