سرینگر/11اپریل:
وادی کشمیر میں اشیائ ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے پیش نظر عام لوگ جہاں پریشان ہے وہیں پر بڑے جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کی جانب سے بھی صارفین کو دو دو ہاتھوں لو ٹا جارہاہے۔ لوگوں نے شکایت کی ہے کہ اگرچہ بغیر ہڈی کے گوشت کی قیمت چار سو روپے اور ہڈی شمول تین سو روپے مقرر کی گئی ہے تاہم قصاب اپنی من مانیوں کے نتیجے میں لوگوں کو اضافی قیمتوں میں گوشت فروخت کیا جارہا ہے۔
لوگوں نے کہا ہے کہ قصاب گوشت کو پانی میں بھگودیتے ہیں جس سے گوشت کا وزن بڑھ جاتا ہے اور جب صارف گوشت لیتا ہے تو پانی بھی اس وزن میں شامل ہوجاتا ہے تاہم خریدار قیمت برابر اداکرتا ہے۔
لوگوں نےبتایا کہ اس طرح کی بے ایمانی اور من مانی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جانی چاہئے۔ لوگوں نے کہا ہے کہ بڑے جانوروں کا گوشت اکثر غریب طبقہ کے لوگ ہی خریدتے ہیں لیکن اس میں بھی من مانی طریقے سے اضافہ کیاجارہا ہے۔ لوگوں نے اس سلسلے میں متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرح من مانیاں کرنے والے قصابوں کے خلاف شکنجہ کس لیں تاکہ عام لوگوں کو راحت ملے۔
