سرینگر/ 12 اپریل:
ٹنل کے آر پار خشک موسمی صورتحال کے بیچ محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ کچھ دنوں تک موسم میں کوئی خاص تبدیلی متوقع نہیں ہے اور یہ بنیادی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے
محکمہ موسمیات نے بتایا”مجموعی طور پر اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کی توقع ہے اور کسی خاص تبدیلی کی توقع نہیں ہے
درجہ حرارت کے بارے میں، محکمہ موسمیات کے اہلکار نے کہا کہ سرینگر میں گزشتہ رات 7.1 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
انہوں نے کہا کہ پہلگام میں گزشتہ رات 3.0 ڈگری کے مقابلے میں 2.5 ڈگری سیلشس اور گلمرگ میں گزشتہ رات 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
