سرینگر،13اپریل:
جنوبی ضلع اننت ناگ کے علاقے برنگ کے درجنوں دیہات میں بجلی کے ناقص نظام اور ناقص بجلی کھمبے اور درختوں کے اوپر ترسیلی لائنیوں نے لوگوں کو پریشان کرکے رکھا ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ ترسیلی لائنوں کو کھمبوں کے بجائے ، درختوں ، مکانوں کی چھتوں اور مکانوں کی دیواروں سے ٹانگا گیا ہے جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا موجب بن سکتی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ بجلی بھی شیڈول کے مطابق فراہم نہیں کی جارہی ہے۔نہ دن میں برابر بجلی فراہم کی جاتی نہ ہی رات کو اور یہ کہا جاتا ہے کہ سپلائی نہیں آتی ہے اور جب کسی وقت فالٹ آتا ہے تو اس کو ٹھیک کرنے میں بھی سست رفتار سے ٹھیک کیا جاتا ہے جو کہ رد رد بن کے رہ گیا ہے۔ اور حکام بھی اس کی طرف کوئی توجہ دینے میں پوری طرح سے نا کا م ہو ئی ہے۔
صارفین نے بتایا کہ بجلی کے کھمبے پوری طرح سے بے کار پڑے ہیں یا ترسیلی لائن درختوں کے اْوپر سے گذر کر صارفین کو بجلی فراہم کی جاتی ہے اور جب آندھی آتی ہے تو وہ ترسیلی لائنز گر کر صارفین کو پریشان کرتی ہے۔اس ضمن میں لوگوں نے کہا کہ حکام کو چاہئے کہ اس کی طرف توجہ دیکر لوگ اس دیرینہ مانگ کو پوری کرکے ان مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ابھی بھی وقت ہے اگر اس کی طرف دھیان دیا جائے تو شائید لوگوں کو آگے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔عوا م کی طرف سے ڈی سی اننت ناگ بالخصوص اور محکمہ بجلی کے اعلی حکام بالعموم سے گذارش ہے کہ اس کی طرف خصوصی توجہ دیکر اس کا موزون حل نکال کر بجلی کے ناقص نظام کو درس کیا جائے۔
