جموں،13 اپریل :
جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے کھنیتر گائوں میں ایک مکان کی چھت گر جانے سے کم سے کم 16دو درجن مرد س زن زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے ضلع کھنیتر میں لوگ ذاکر حسین شاہ کے گھر میں تعزیت پرسی کے لئے جمع ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران لوگوں کی بھیڑ بڑنے سے مکان کی چھت گر آئی جس کے نتیجے میں کم سے کم دو درجن مرد و زن زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو فوری طور علاج و معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
