راجوری،13اپریل:
جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری میں آج صبح لائن آف کنٹرول کے قریب ایک مشتبہ ڈرون دیکھا گیا۔بھارتی سیکیورٹی فورسز نے فورا کارروائی کرتے ہوئے ڈرون مار گرایا۔ڈرون کو مار گرانے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو اپنے محاصرے میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق سرحد کے بالکل قریب واقع بیری پٹن اور سیوٹ کے علاقوں میں ایک ڈرون کو دیکھا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے ڈرون مار گرانے کے بعد تلاشی شروع کی۔ ڈرون کی تلاشی کے دوران میگزین، نقد روپے اوراور دیگر اشیاء وغیرہ برآمد کئے گئے ہیں۔
