جموں، 13اپریل:
جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے پٹالی جنگلی علاقے میں جمعرات کی شام آسمانی بجلی گر آئی جس وجہ سے دو افراد شدید طورپر زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے 28سالہ ظفر اقبال کو مردہ قرار دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ زخمی شوکت علی کو مزید علاج ومعالجہ کی خاطرگورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کیا گیا ہے۔
