سرینگر/14اپریل:
19مارچ 2023کو باغ گل لالہ ملکی غیرملکی سیاحوں اور مقامی سیلانیوں کے لئے کھول دیاگیا ۔فلوری کلچر اور ٹور ازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پچھلے 25دنوں کے دوران ملکی غیرملکی سیاحوں کو مقامی سیلانیوں کی تین لاکھ سے زیادہ افراد نے باغ گل لالہ میں قدم رکھے او راسکی سیروتفریح کی ۔
محکمہ سیاحت اورفلوری کلچر کے مطابق سال2022میں تین لاکھ 60ہزار ملکی غیرملکی اورمقامی سیلانیوں نے ٹیولپ گارڈن کی سیروتفریح کی اور جس بڑے پیمانے پرملکی غیرملکی سیاح ٹولپ گارڈن کی سیروتفریح کے لئے آرہے ہے ا س سے صاف ظاہرہوتاہے کہ باغ گل لالہ کی سیروتفریح کے لئے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں مزیداضافہ ہوگا اور 2022کاریکارڈ ٹوٹ جانے کے امکانات موجود ہے ۔ادھرسیاحتی محکمہ نے کہاکہ جموںو کشمیرمیں ٹورازم کوفروغ دینے اور اسے روز گارکے طور پراپنانے کے مواقعے دستیاب ہے ۔
محکمہ کے مطابق ہرسال دوہزا رکروڑروپے کی بیرونی سرمایہ کاری کی جائے گی او رتین برسوں کے دوران چھ ہزار کروڑ رپے کی بیرونی سرمایہ کاری کی جائے گی جس سے پچاس ہزا رکے قریب لوگوں کوروز گار ملے گااور جموں وکشمیرکی معیشت اقتصادی حالت میں بہتری آ ئے گی ۔
ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق جموں وکشمیرمیں سیاحت کوفرغ دینے کے لئے بہت سارے مواقعے دستیاب ہے اور روز گار کے ساتھ سیاحت کو جوڑنے میں کوئی کباہٹ نہیں ہے۔
ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق وادی کشمیرمیں 58 ہزا ربڈ ہوٹلوں کی گنجائش موجود ہے جبکہ 2لاکھ 60ہزار کے قریب سیاحوں کوٹھہرایاجاسکے ۔محکمہ کے مطابق ایکوٹورازم، ہیلی کاپٹر،ایگرو ،ہیری ٹیج ٹورازم کوفروغ دینے میں جموں وکشمیرنمایاں مقام رکھتاہے ،جبکہ ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پچاس کے قریب نئے سیاحتی مقامات کونقشے پرلایاجارہاہے ۔
