• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعرات, مئی ۱۵, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home قومی خبریں

جموں و کشمیر وقف بورڈ نے اپنے اسکولوں کیلئے رہنما خطوط جاری کئے

Online Editor by Online Editor
2023-04-15
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
تعلیم اب تجارت بن گئی ہے
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر،15 اپریل :
جموں و کشمیر وقف بورڈ نے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تحت اصلاحی اقدامات کرنے کے لئے اپنے دائرہ اختیار میں ‏آنے والے اسکولوں کے لئے رہنما خطوط جاری کئے ہیں۔‎
وقف بورڈ کا کہنا ہے کہ مذکورہ پالیسی کی رو سے دوسری جماعت کے طلبا کے لئے کوئی ہوم ورک نہیں ہوگا جبکہ نرسری اور یو کے جی جماعتوں کے ‏لئے کوئی اسکول بیگ نہیں ہوگا۔‎ بورڈ نے روزانہ، ماہانہ اور سالانہ ٹائم ٹیبل اور اسکولوں کے ذریعہ کی جانے والی سرگرمیوں کے شیڈول کے لئے اسکولوں کے سربارہوں کے نام ‏ہدایات جاری کی ہیں۔‎
بورڈ کی طرف سے جاری سرکیولر کے مطابق یومیہ ٹائم ٹیبل میں مضامین پڑھانے کے لئے تیس تیس منٹوں کے 6 پیریڈ (ٹائم ‏سلاٹ) ہوں گے لازمی مضامین جیسے انگریزی، ریاضی، سائنس، سوشل سائنش اور اردو کے لئے پانچ پیریڈ اور چھٹے پیریڈ کو اختیاری مضامین ‏جیسے کمپیوٹر، کشمیری، عربی، اسلامیات، صوفی سنتوں کا ادب پڑھانے کے لئے مخصوص رکھا جائے گا۔‎
سرکیولر میں کہا گیا: ‘اسکولوں میں لازمی طور پر ہر روز ایک گھنٹہ غیر نصابی سرگرمیوں کے لئے مختص ہوگا جسے دن کے پہلے اور دوسرے ‏نصف حصے میں30 منٹ کے دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔‎
بورڈ سرکیولر میں کہا گیا کہ ہر اسکول میں انٹرا اسکول نصابی اور کھیلوں کے مقابلوں کے لئے ہائوس سسٹم قائم کیا جائے گا۔‎
سرکیولر میں کہا گیا: ‘ طلبا کے درمیان تعلق اور صحت مند مسابقت کا جذبہ پیدا کرنے کے لئے تمام اسکولوں کے سربراہوں کو ‏ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ طلبا کو مشہور صوفی بزرگوں حضرت شیخ نورالدین نورانی (رح)، حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی (رح)، حضرت شیخ ‏حمزہ مخدوم (رح) اور حضرت شاہ ہمدان (رح) ناموں پر چار ہوسز میں تقسیم کریں ‘۔‎
وقف بورڈ کے سرکیولر میں کہا گیا کہ کھیلوں کے سالانہ کلینڈر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے مقابلے شامل ہوں گے اور اسی طرح نصابی ‏سرگرمیوں میں بھی سال بھر مقابلے منعقد ہونے چاہئے ‘۔سرکیولر کے مطابق مہینے میں تین دن مکمل طور پر کھیلوں اور نصابی مقابلوں کے لئے مختص ہوں گے اور ان دنوں کے دوران کوئی نصابی سرگرمیاں نہیں ہوں گی۔‎
اسکول انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ ہر مہینے کم سے کم تیس منٹوں کا ایک پیریڈ ہائوس میٹنگوں کے لئے مختص رکھیں تاکہ ہائوس کمیٹی ممبران ‏ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرکے اپنے اپنے ہائوس ماسٹرس کی رہنمائی کے تحت ہائوس سرگرمیوں کا منصوبہ تیار کر سکیں۔‎
سرکیولر میں کہا گیا کہ ماہ ستمبر اور اکتوبر میں انٹر اسکول مقابلے منعقد ہوں گے اور ان میں کامیابی حاصل کرنے والوں کو انعاماتسے نوزا جائے گا۔‎
صبح کی اسمبلی، مختصر دعا کے بعد خبروں کی سرخیوں، طلبہ کے ایک گروپ کا مختصر ٹیلنٹ شو، حیرت انگیز حقائق، دن کی شخصیت جیسی دلچسپ چیزوں پر مشتمل ہوگی اور اس اسمبلی کے دوران اساتذہ کے لیکچرز سے گریز کیا جائے گا۔‏‎

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

امرناتھ یاترا 62دنوں پر مشتمل ہوگی

Next Post

ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا ایل جی منوج سنہا کو تحریری خط

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
عوام کی راحت رسانی اور متاثرین کی فوری بازآبادکاری کے لئے ٹھو س اقدامات اٹھائے جائیں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا ایل جی منوج سنہا کو تحریری خط

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan