سری نگر،16اپریل:
کشمیر ٹریفک پولیس نے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دو اہلکاروں کو غیر پیشہ ورانہ حرکت میں ملوث ہونے کی پادائش میں نوکری سے معطل کردیا۔
ایس ایس پی ٹریفک رورل کشمیر رویندر پال سنگھ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قابل اعتماد ذرائع سے ایک ویڈیو موصول ہوا جس میں ٹریفک پولیس میں تعینات ایک اہلکار کو مبینہ طورپر غیر پیشنہ ورانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
انہوں نے کہاکہ ابتدائی تحقیقات کے دوران منکشف ہو ا کہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کی جانب سے سنگین بد انتظامی ہوئی ہے۔
ایس ایس پی ٹریفک نے فوری طوریر دونوں اہلکاروں کو معطل کرکے ٹریفک پولیس رورل کشمیر سے منسلک کردیا جہاں دونوں کے خلاف محکمانہ انکوائری ہوگی ۔
