سری نگر،16اپریل:
شمالی ضلع بانڈی پورہ کے چیک چندر گیر حاجن علاقے میں 27سالہ نوجوان کی لاش کو اپنے پولٹری فارم میں لٹکتے ہوئے پایا گیا۔
اطلاعات کے مطابق چیک چندر گیر حاجن میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک نوجوان کی لاش پولٹری فارم میں پراسرار حالت میں برآمد کی گئی ۔
معلوم ہوا ہے کہ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور نوجوان کی لاش کو تحویل میں لے کر اس کی شناخت 27سالہ سمیر احمد خان ولدعبدالحمید خان ساکن چیک چندر گیر کے بطور کی ۔
پولیس ذرائع نے بتایاکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد موت کی وجوہات کے بارے میں وثوق کے ساتھ کچھ کہا جاسکتا ہے۔ دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔
