سرینگر/ 18اپریل:
کشمیری ہانگل کی سروے کاکام مکمل داچھی گام میںکشمیری ہانگل کی تعداد دوسوپچاس کے قریب جومستقبل کے حوالے سے انتہائی خوش آئیندہے ۔
وائلڈ لائف محکمہ کی جانب سے کشمیری ہانگل کی تعداد جاننے کے لئے سروے کی گئی ڈرون طیاروںاوردوسرے آلات کااستعمال کرکے وائلڈلائف محکمہ نے سال2023کے مارچ میںداچھی گام میں کشمیری ہانگل کی تعدا 200تک بتائی۔وادی کشمیرمیںکشمیری ہانگل کی تعداد معلوم کرنے کے لئے 2004,206,2009.2011,2017,2022,2023کے اوائل میں سروے کرائی گئی ۔2004
میں داچھی گام میں کشمیری ہانگل کی تعداد 140کے قریب تھی 2009کے سروے رپورٹ کے مطابق داچھی گام پارک میں کشمیری ہانگل کی تعدا د110کے قریب پہنچی تھی۔
2011اور 2017میں جوسروے رپورٹ کے مطابق بالترتیب 115-140کے قریب بتائی گئی ۔2022میں یہ تعداد 237تک پہنچ گئی اور 2023کے 31مارچ تک 250بتائی جاتی ہے ۔کشمیری ہانگل کی تعداد میں کبھی کھی اضافہ ہوتا آرہاہے تاہم اب جس انداز سے کشمیری ہانگل کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے وہ مستقبل کے حوالے سے انتہائی اہمیت کاحامل ہے ۔وائلڈ لائف محکمہ کے مطابق جنگلی جانوروں کے تحفظ کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھا ئے جارہے ہے۔
