سرینگر،21اپریل:
اپنی پارٹی کے قائد سید محمد الطاف بخاری نے عید الفطر کے مقدس موقعے پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے اپیل کی ہے کہ عید کی خوشیاں ایک دوسرے سے بانٹیں اور کمزور و نادار طبقات کی مدد کریں۔
اپنے ایک پیغام میں سید محمد الطاف بخاری نے کہا، ’’میں دل کی عمیق گہرائیوں سے جموں کشمیر کے عوام، بالخصوص مسلمانوں کو عید الفطر کے مقدس موقعے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اللہ کرے کہ یہ عید جموں کشمیر میں امن و استحکام اور خوشحالی کی نوید ثابت ہو۔‘‘
انہوں نےعوام سے اپیل کی کہ وہ اس مقدس موقعے پر جموں و کشمیر اور اس کے عوام کے بہتر مستقبل کےلئے خصوصی دعائیں کریں۔ انہوں نے کہا، ’’میں تمام لوگوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ اس مبارک موقع پر جموں کشمیر میں امن، ہم آہنگی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کریں۔ میری سب سے یہ گزارش ہے کہ اس مقدس دن کے موقعے پر سماج کے نادار اور پسماندہ طبقے کی دل کھول کر مدد کریں تاکہ وہ خوشدلی کے ساتھ عید منا سکیں۔‘‘
