سری نگر، 24 اپریل:
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ کے مرہامہ علاقے میں پیر کی شام ایک شہری کو نامعلوم بندوق برداروں نے گولی مار کر زخمی کر دیا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ جنگجوؤں نے ایک شہری پر گولی چلائی جس کی شناخت عاقب احمد ڈار ولد محمد اسماعیل ڈار کے طور پر کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ عاقب جو کہ علاقے میں ایک ریڈی میڈ دکان چلا رہا ہے، کو ایس ڈی ایچ بجبہاڑہ منتقل کیا گیا جہاں سے اسے جی ایم سی اننت ناگ ریفر کر دیا گیا ہے۔ اس دوران حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔
