• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

پولیس اہلکاروں کو ‏خفیہ پولیسنگ کی خاص تربیت

Online Editor by Online Editor
2023-04-25
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
سرینگر میں جی 20 اجلاس کی اہمیت
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر،25اپریل:
سرینگر میں آئندہ ماہ منعقد ہونے والے جی 20 اجلاس کے لیے سٹھ (60) سے زائد ‏پولیس اہلکاروں کو ’’خفیہ پولیسنگ اقدام‘‘ (‏Undercover Policing‏) کے تحت خصوصی تربیت دی جا رہی ہے۔ اس ‏حوالے سے پوشیدہ پولیسنگ کی خصوصی تربیت کے لیے پولیس اہلکاروں کو اس وقت صوبہ جموں کے ادھمپور ‏ضلع میں واقع شیرِ کشمیر پولیس اکیڈمی میں تربیت دی جا رہی ہے۔
انڈر کور پولیسنگ کے اس خصوصی تربیتی کورس کے دوران پولیس اہلکاروں کو خفیہ پولیسنگ میں استعمال ‏ہونے والی حکمت عملی، طریقہ کار کو سمجھنے کی تربیت دی جا رہی ہے اور انہیں دو ہفتے کا تربیتی کورس ‏مکمل کرنے کے بعد مختلف حساس مقامات پر تعینات بھی کیا جائے گا۔
تربیت یافتہ پولیس اہلکاروں کی خفیہ ‏ٹریننگ کے علاوہ فورسز کی خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی جارہی ہیں۔ جب کہ سی سی ٹی وی کیمروں، ‏ڈرونز اور دیگر آلات کے ذریعے مختلف مقامات کی نگرانی بھی رکھی جائے گی۔ دوسری جانب، پولیس عوامی ‏مقامات کی نگرانی کے لیے شناختی سافٹ ویئر اور ڈیٹا تجزیہ کے آلات کو بھی استعمال میں لا رہی ہے۔
یاد رہے کہ تیسرا جی 20 ٹورزم ورکنگ گروپ کا اجلاس 22 سے 24 مئی کے درمیان سرینگر میں منعقد ہوگا اور ‏وادی میں اس میگا ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ شیر کشمیر ‏انٹرنیشنل کنونشن سینٹر – جو ڈل جھیل پر واقع ہے- جی 20 اجلاس کی میزبانی کا بنیادی مقام ہوگا۔ تین روزہ اس ‏سمٹ کے دوران سرینگر میں بات چیت ہوگی اور غیر ملکی مندوبین کو بارہمولہ، داچھی گام نیشنل پارک اور گلمرگ ‏سکی ریزورٹ کا بھی دورہ کرایا جائے گا۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کی 15 تاریخ کو مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے سرینگر میں ہونے والے ‏G-20‎‏ ‏اجلاس کی سیکورٹی صورتحال اور تیاریوں کا جائزہ لیا، یہ جائزہ میٹنگ نئی دہلی میں منعقد ہوئی جس میں ‏سبھی اداروں پر زور دیا گیا کہ وہ ایونٹ کی کامیابی کے لیے مربوط انداز میں کام کریں۔ اس اجلاس میں ‏جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، پولیس سربراہ دلباغ سنگھ سمیت دیگر سیکورٹی ایجنسیز ‏کے سربراہان نے شرکت کی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ ‏G20‎‏ ایک عالمی فورم ہےم جس میں سعودی عرب، جرمنی، ‏کینیڈا، بھارت، چین، انڈونیشیا اور امریکہ بطور رکن شامل ہیں۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

پلوامہ حملہ۔۔۔سازش، انجام دہی اور اتفاقی انکشاف

Next Post

پونچھ میں فوجی گاڑی پر حملے کے ‏بعد جموں میں سکیورٹی سخت

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
کشمیر کے پنچاتی نمائندے سخت سیکورٹی کے بیچ جموں روانہ

پونچھ میں فوجی گاڑی پر حملے کے ‏بعد جموں میں سکیورٹی سخت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan