جموں،25اپریل:
جموں وکشمیر کے مینڈھر سب ڈویژن کے مضافاتی علاقے سخی میدان میں موٹر سائیکل کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں نوجوان برسر موقع ہی از جان جبکہ اس کا ساتھی شدید طورپر زخمی ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ منگل دیر شام سخی میدان مینڈھر علاقے میں موٹر سائیکل پہاڑی کے ساتھ جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں دو نوجوان شدید طورپر زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے فردوس احمد کو مردہ قرار دیا۔زخمی نوجوان کی پہچان واجد علی کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
