سری نگر،29 اپریل:
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے وچھی گائوں میں ہفتے کی صبح ایک عمر رسیدہ شخص کی مکان کی سلیب سے گرنے سے موت واقع ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق شوپیاں کے وچھی زینہ پورہ علاقے میں ہفتے کی صبح ایک عمر رسیدہ شخص مکان کی سلیب سے گر گیا۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت 70 سالہ محمد عبداللہ ساکن وچھی زینہ پورہ کے بطور ہوئی ہے۔ دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کارروائی شروع کی ہے۔
