جموں، یکم مئی :جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے قاضی مورا علاقے میں پیر کی صبح ایک رہائشی مکان میں آگ لگنے کے بعد ایک سلینڈر دھماکے سے کم سے کم چار افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پونچھ کے قاضی مورا علاقے میں پیر کی صبح ایک رہائشی مکان آگ لگ جانے سے ایک گیس سلینڈر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں کم سے کم چار افراد زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
زخمیوں کی شناخت ہاشم میر ولد نیاز میر ساکن بہار، سورج پٹیل ولد رام پٹیل ساکن بہار، محمد شید ولد محمد صادق ساکن قاضی مورا اور جاوید احمد ولد محمد احمد ساکن اتر پردیش کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا واقعے کے متعلق اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچ گئی ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
