پلوامہ، 2 مئی:
ضلع پلوامہ اور شوپیاں میں انتخابی فہرستوں کی جاری خصوصی سمری نظرثانی 2023 کے تحت حاصل ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ڈویژنل کمشنر کشمیر وجے کمار بدوری کی صدارت میں سرکٹ ہاؤس پلوامہ میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ وجے کمار الیکٹورل رول آبزرور بھی ہیں۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پلوامہ بشارت قیوم جو کہ ضلع الیکشن آفیسر (ڈی ای او( پلوامہ اور ڈپٹی کمشنر شوپیاں، فضل الحسیب (ڈی ای او( بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈویژن کمشنرنے جاری نظر ثانی انتخابی فہرستوں کے تحت جڑواں اضلاع میں حاصل ہونے والی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا اور موصول ہونے والی تازہ درخواستوں کی تعداد کے ساتھ ساتھ دعووں اور اعتراضات کی تعداد کے بارے میں تفصیلات طلب کیں۔
ڈویژنل کمشنرنے متعلقہ الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرز اور اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرز پر زور دیا کہ وہ ای سی آئی کے رہنما خطوط کے مطابق مطلع شدہ شیڈول کے مطابق نظر ثانی کریں اور اہداف کے حصول کے لیے عمل کو تیز کریں۔ انہوں نے ان سے دعویٰ اور اعتراضات کے بروقت نمٹانے کو بھی یقینی بنانے کو کہا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ تصویری انتخابی فہرستوں کی خصوصی سمری نظرثانی کے حوالے سے دعوے اور اعتراضات داخل کرنے کی تاریخ میں 6 مئی 2023 تک توسیع کر دی گئی ہے۔
میٹنگ کے دوران ڈویژن کام کو بتایا گیا کہ ضلع پلوامہ کے 4 اسمبلی حلقوں میں پہلے ہی 397614 ووٹر رجسٹرڈ ہیں جن میں 197628 مرد اور 199973 خواتین ووٹر ہیں۔ انہیں مزید بتایا گیا کہ پلوامہ میں کل 469 پولنگ اسٹیشنوں کو نامزد کیا گیا ہے۔میٹنگ میں الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرز، اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرز ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسرز، جڑواں اضلاع کے ڈسٹرکٹ الیکشن دفاتر کے افسران اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔
