سرینگر/ 03 مئی:
جموں وکشمیر میں فی الحال اسمبلی الیکشن کادور دور تک امکانات کو خارج کرتے ہوئے این سی کے نائب صدر سابق وزیراعلیٰ نے کہاکہ بلدیاتی اداروں کاالیکشن پنچایت الیکشن کابگل بجا کر بھارتیہ جنتا پارٹی اسمبلی الیکشن کوفی الحال التواء میں ڈال رہی ہے اور الیکشن کمشن آف انڈیا کوکبھی بھی مرکزی سرکار نے گرین سنگنل نہیں دی ہے
۔اے پی آئی نیوز کے مطابق جموں وکشمیر میں اسمبلی الیکشن کا دوردورتک امکانات کوخارج کرتے ہوئے این سی کے نائب صدر سابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے کہاکہ پچھلے کئی برسوںسے الیکشن کمشن آف انڈیا کسی بھی طرح کے الیکشن کاخود فیصلہ نہیں لے رہاہے او رجموںو کشمیرمیں اسمبلی الیکشن کے حوالے الیکشن کمشن آف انڈیا کومرکزی حکومت نے کبھی گرین سنگنل دیاہی نہیں۔ انہوںنے کہاکہ مسلسل اسمبلی الیکشن کوالتواء میں ڈالاجارہاہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی پنچایت بی ڈی سی میونسپل کارپوریشنوں کے الیکشن کاڈھنڈورہ پیٹ کراسمبلی الیکشن کوالتواء میں ڈال رہی ہے او رایسااسلئے کہ انہیں اسمبلی الیکشن کے بعد نتائج سامنے ہے ۔
سابق وزیراعلیٰ نے کہاکہ الیکشن کمشن آف انڈیایامرکزی حکومت سے ان کی پارٹی الیکشن کی بیک نہیں مانگے گی جب ہونگے تب دیکھاجائیگااو رالیکشن میں شرکت کرنے کافیصلہ کیاجائیگا ۔انہوںنے کہاکہ لوگوں کاسڑکوں پرآ نے سے الیکشن نہیں ملے گا لوگ جانتے ہے کہ کیاہونے والاہے ۔سابق وزیراعلیٰ نے کہاکہ اب جموں وکشمیرکے عوام کوزیادہ دیرتک اندھیرے میں نہیں رکھاجاسکتاہے پانچ اگست 2019کے بعد جوکچھ جموںو کشمیرکے لوگوں کے ساتھ ہو اوہ ان کے سامنے ہے ۔
