سری نگر،4 مئی:
جنوبی کشمیر کے مرہامہ بجبہاڑہ میں نامعلوم افراد نے نوجوان پر چاقو سے وار کرکے اس کو زخمی کردیا۔
ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی شام کو مرہامہ بجبہاڑہ میں نامعلوم افراد نے عادل احمد بٹ پر چاقو سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوا۔ معلوم ہوا ہے کہ زخمی نوجوان کو علاج ومعالجہ کی خاطر سب ضلع ہسپتال بجبہاڑہ منتقل کیا گیا جہاں پر اس کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عادل کے سینے پر نامعلوم افراد نے چاقو سے وار کیا جس کی وجہ سے وہ خون میں لت پت ہوا۔ پولیس نے واقعے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ۔ بتادیں کہ منگل کے روز سری نگر کے کاکہ سرائے علاقے میں دوشیزہ نے لڑکے پر چاقو سے حملہ کرکے اس کو زخمی کیا جبکہ گاندربل میں گزشتہ روز دو طالب علموں پر بھی چاقو سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں دونوں شدید طورپر زخمی ہوئے تھے۔
