سری نگر،4 مئی:
جنوبی کشمیر کے پادشاہی باغ بجبہاڑہ علاقے میں ملی ٹینٹوں نے سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوا جس کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا۔
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی۔
اطلاعات کے مطابق سخت سیکورٹی کے بیچ جمعرات شام دیر گئے مشتبہ ملی ٹینٹوں نے پادشاہی باغ بجبہاڑہ کے نزدیک ایس او جی گاڑی پر فائرنگ جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جس کی شناخت محمد رمضان کے بطور ہوئی ہے زخمی ہوا۔ معلوم ہوا ہے کہ زخمی اہلکار کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔
