سری نگر،6 مئی:
سری نگر کے عالی کدل علاقے میں ہفتے کی صبح آگ کی ایک واردات میں ایک خاتون جھلس کر لقمہ اجل بن گئی جبکہ دو رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔
محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا کہ ہفتے کی صبح دس منٹ کم دس بجے ہمیں عالی کدل علاقے میں آگ لگنے کے بارے اطلاع موصول ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی فائرٹنڈرس کو جائے موقع کی طرف روانہ کئے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ آگ کی اس واردات میں دو رہائشی مکان خاکستر ہوگئے جبکہ ایک خاتون کی جھلسی ہوئی لاش بھی بر آمد کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ آگ کو سخت محنت کے بعد قابو میں کر لیا گیا۔
بعض ذرائع کے مطابق یہ آگ گیس سلینڈر کے پھٹنے سے لگ گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گیس سلینڈر پھٹنے سے ایک 58 سالہ خاتون جس کی شناخت نفیسہ کے بطور کی گئی ہے،کی کچن میں بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائیاں شروع کی ہیں۔
