سرینگر/07مئی:
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پولیس اور فوج نے ایک شخص کی گرفتاری عمل میں لاکر 5کلو آئی ای ڈی برآمد کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کارروائی سے ایک بڑے سانحے کو ہونے سے ٹال دیا گیا ہے ۔
جموں و کشمیر پولیس نے اتوار کے روز جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ایک عسکریت پسند ساتھی کو 5 کلو گرام دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس کے ساتھ گرفتار کرکے ایک بڑا سانحہ ٹلنے کا دعویٰ کیا ہے۔
کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ گرفتار عسکریت پسند کے ساتھی کے انکشاف کی بنیاد پر 5-6 کلو گرام آئی ای ڈی برآمد کیا گیااس طرح ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
