پونچھ: جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں فوج کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس میں بارڈر سیکورٹی فورس کا ایک جوان ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔ ایک پولیس افسر نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ اہلکار نے بتایا کہ بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کی گاڑی کا ڈرائیور مینڈھر کے بلنوئی علاقے میں پہاڑی سڑک کے ایک موڑ پر توازن کھو بیٹھا جس کے بعد یہ دردناک حادثہ پیش آیا۔
پولیس افسر نے کہا کہ فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ایک شدید زخمی بی ایس ایف اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
