پونچھ ،08مئی:
اتوار کی شام سرحدی ضلع پونچھ کے گورسائی، مینڈھر علاقے سے حفاظتی اہلکاروں نے بھٹا دوریا کے قریب عسکریت پسندوں کے دو خفیہ ٹھکانوں کا سراغ لگا کر اے کے 47 رائفل کے تین میگزین، اے کے 47 رائفل کے 114 راؤنڈ، چینی ساخت کے چار دستی بم بر آمد کیے۔ حفاظتی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ خفیہ ٹھکانے سے 19 ہزاروں روپے نقدی اور مختلف ادویات سمیت گھریلو استعمال کی دیگر اشیا بھی بر آمد کی گئیں۔
