جموں،11 مئی:
جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں لائن آف کنٹرول پر تعینات ایک فوجی کی اپنی ہی بندوق سے حادثاتی طور نکلنے والی گولی سے موت واقع ہوگئی۔
ذرائع نے بتایا کہ مینڈھر میں ایل او سی پر تعینات ایک فوجی جوان کی اپنی ہی بندوق سے حادثاتی طور نکلنے والی گولی سے موت واقع ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ گرچہ مذکورہ جوان کو ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہاں موجود ڈاکٹروں نے ان کو مردہ قرار دیا۔
متوفی فوجی جوان کی شناخت لانس نائیک جسبیر سنگھ کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے کارروائیاں شروع کی ہیں۔
