شوپیاں،11مئی:
جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے ویہل علاقے میں آج نیشنل کانفرنس کی جانب سے شیخ محمد منصور کی یوم وصال کے موقع پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں شیخ محمد منصور کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔اس دوران نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ و ممبر پارلیمنٹ سرینگر فاروق عبداللہ کے علاوہ پارٹی کے سینیئر لیڈران سمیت درجنوں کارکنان نے شرکت کی۔
اس دوران فاروق عبداللہ نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کو مضبوط کرنے کو کہا۔ انہوں نے لوگوں سے پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا مانگنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک آج کل ایک ایسے بحران سے گزر رہا ہے کہ معلوم ہی نہیں کہ یہ ملک بچے گا بھی یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جتنا مضبوط ہوگا اتنا ہم سب ٹھیک ہوں گے۔
