سری نگر، 13 مئی:
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کریری علاقے میں ہفتے کے روز تیندوے کے حملے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بارہمولہ کے اتھورہ کریری علاقے میں ایک شخص اپنے رہائشی علاقے سے باہر تھا کہ اس پر ایک تیندوے نے حملہ کر دیا۔
انہوں نے بتایا کہ وہاں موجود لوگوں نے اس شخص کو تیندوے سے چھڑا کر علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کر دیا۔ زخمی کی شناخت غلام حیدر پنڈت ساکن اتھورہ کے بطور ہوئی ہے۔
