سری نگر،14 مئی:
جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے شمسی پورہ علاقے میں ای سڑک حادثے میں پانچ غیر مقامی افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے شمسی پورہ علاقے میں سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ایک ٹیمپو الٹ گیا جس کے نتیجے میں پانچ غیر مقامی افراد زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ پہنچایا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جار ہی ہے۔ دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
