سری نگر،15 مئی:
ماہ رواں کے اواخر میں منعقد ہونے والے جی ٹونٹی ورکنگ گروپ اجلاس کے پیش نظرسری نگر میں سیکورٹی کے فقید المثال انتظامات کئے گئے ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں سراغ رساں کتوں کی مدد سے تلاشی لی جارہی ہیں تاکہ سماج دشمن عناسر کے منسوبوں کوناکام بنایا جاسکے۔
جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر میں اتوار کے روز سیکورٹی فورسز نے راہگیروں، موٹر سائیکل سواروں کی تلاشی لی جس دوران ان کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے جارہے تھے۔شہر سری نگر کے اکثر علاقوں میں موٹر سائیکلوں اور سکوٹیز کی ضبطی کا سلسلہ جاری ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ پائین شہر میں بھی سیکورٹی بندوبست کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر شہر سری نگر میں سیکورٹی انتظامات کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اتوار کے روز شہر کے کئی علاقوں میں ناکہ چیکنگ کے دوران مسافروں، راہگیروں اور سکوٹی سواروں کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی اور ان کے شناختی کارڈ چیک کئے جارہے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ پورے شہر میں سیکورٹی گرڈ کو مضبوط کیا گیا جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مشکوک افراد پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پائین شہر میں بھی جگہ جگہ سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ سلامتی عملے کی جانب سے اہم شاہراوں اور چوراہوں پر ناکے لگا کر گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ شہر سری نگر میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے لوگوں پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لا کر راہگیروں اور گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جی ٹونٹی اجلاس کے پیش نظر گرمائی راجدھانی سری نگر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ جگہ جگہ اضافی اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی جو راہگیروں اور مسافروں کی باریک بینی سے تلاشی لے رہے ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کی خاطر سری نگر شہر میں اضافی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا جبکہ رات کے دوران فورسز کا گشت بھی بڑھایا گیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ شہرہ آفاق جھیل ڈل کے اردگرد علاقوں میں سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ سراغ رساں کتوں کی مدد سے ڈلگیٹ سے لے کر شالیمار تک شاہراہ کی تلاشی لی جارہی ہیں۔
پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ جی ٹونٹی اجلاس کے پیش نظر شہر میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ شہر بھر میں موٹر سائیکلوں اور سکوٹیز کو ضبط کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔
ان کے مطابق شہر میں جگہ جگہ خصوصی چیکنگ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جہاں پر ہر آنے جانے والے کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایاکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی اور کسی بھی گاڑی کو بغیر تلاشی کے سری نگر کے حدود میں جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔
دریں اثنا ذرائع نے بتایا کہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر پولیس تھانوں پر سابق سنگبازوں کی طلبی کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ جی ٹونٹی اجلاس کو پر امن طریقے سے اختتام تک پہنچانے کی خاطر سیکورٹی ایجنسیاں کوئی بھی رسک لینے کی پوزیشن میں نہیں اور شہر بھر میں مشکوک نظر آنے والے افراد پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔
