سری نگر،19مئی:
ہائیر سیکنڈری اسکول بی کے پورہ کنی پورہ میں زیر تعلیم کچھ طالب علموں کے درمیان کسی بات کولیکر تلخ کلامی ہوئی ،جس نے بعدازاں جھگڑے کی شکل اختیارکیا ۔پولیس نے اس افسوسناک واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ ہائیر سیکنڈری اسکول بی کے پورہ کنی پورہ میں زیر تعلیم6سے8طلباءکے درمیان اسکول گیٹ کے باہر جھگڑا ہوا۔
انہوںنے کہاکہ طلبہ کے 2گروپوں کے درمیان جھڑپوں میں2طالب علم زخمی ہو گئے،جن کی شناخت اسرار احمد ڈار ولد نوشاد احمد ڈار سکنہ کنی ہامہ اور حازم احمدساکنہ کرالپورہ چاڈورہ کے بطورہوئی۔
پولیس کے مطابق دونوں طالب علموں کو چاقو مار کر زخمی کر دیاگیاہءاوران دونوں طالب علموں کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔
