سری نگر، 20 مئی:
قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے ہفتے کی صبح جموں وکشمیر کے کئی اضلاع میں 15 مقامات پر چھاپے مارے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے جموں وکشمیر کے کئی اضلاع میں 15 مقامات پر چھاپے مار کارروائیاں انجام دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے سری نگر، پلوامہ، اونتی پورہ، اننت ناگ، شوپیاں، پونچھ اور کپوارہ میں مارے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تلاشی کارروائیاں سی آر پی ایف اور پولیس کے ساتھ قریبی تال میل کے ساتھ انجام دی جا رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ چھاپے این آئی اے کی طرف سے سال 2021 اور سال 2022 میں درج دو الگ الگ کیسوں کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں۔
بتادیں کہ قبل ازیں این آئی اے نے 15 مئی کو کشمیر کے 5 اضلاع میں 13 مقامات پر چھاپے مارے تھے۔ زید تفصیلات کا انتظار ہے۔
