سرینگر:مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے دارلحکومت سرینگر میں 22 مئی سے جی 20 ”سیاحتی ورکنگ گروپ ‘ ‘ کے اجلاس کا آغاز ہونے جارہا ہے۔یہ اجلاس بائیس مئی تا24 کے درمیان جاری رہے گا۔جموں و کشمیر کی آئینی حیثیت دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد سے پہلی دفعہ جموں وکشمیر میں بین الاقوامی سطح کا کوئی اجلاس منقعد ہونے جارہا ہے ۔
اس اجلاس کے پیش نظر سرینگر اور اسکے اطراف و اکناف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ 22 مئی سے 24 تک ہونے والے اس میٹنگ کے لئے کشمیر کا دورہ کرنے والے ساٹھ غیر ملکی اور مقامی مندو بین کے سفر کے پروگرام میں آخری لمحات میں تبدیلی گئی ہے۔اس اجلاس کا انعقادشہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر واقع ”شیر کشمیر انٹر نیشنل کنوکیشن سنٹر” میں کیا جارہا ہے ۔جی 20 اجلاس کے پیش نظر پولیوویو سے لے کر ایس کے آئی سی سی تک کے تمام تعمیراتی امور مکمل کر لئے گئے ہیں۔
ادھر حکا م کا کہنا ہے کہ عالمی سطح کے اس اجلاس کے انعقاد کو کامیاب اور احسن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہونچانے کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔اس اجلاس کے پیش نطر سرینگر میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے،وہیں ڈل جھیل اور ایس کے آئی سی سی کو سکیورٹی فورسیز نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔متعلقہ علاقوں میں کسی بھی ناخوشگوار و اقعہ سے نمٹنے کے لئے کثیر تعداد میں سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔
