سرینگر: سرینگر میں منعقد ہونے والے جی 20سمٹ میں شرکت کرنے والے مندوبین کا پہلا قافلہ پیر کو سرینگر ائیرپورٹ پہنچا۔ جموں و کشمیر انتظامیہ کے ایک اہلکار نے ٹویٹر پر اس حوالہ سے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا: ’’اتیتھی دیو بھوا، ٹورزم ورکنگ گروپ جی 20اجلاس میں شرکت کرنے والے مندوبین کا سرینگر ایئرپورٹ پر استقبال کیا گیا۔ تیسرے ٹورزم ورکنگ گروپ کا اجلاس سرینگر میں مئی کی 22سے 24تاریخ توک منعقد ہو رہا ہے۔‘‘
مندوبین کا تلک لگاکر اور زعفرانی رنگ کا دستار پہنا کر استقبال کیا گیا، اس کی تصاویر ٹویٹر پر (انتظامیہ کی جانب سے) کئی تصاویر شیئر کی گئیں۔ مرکزی سیاحتی وزیر جی کرشن ریڈی اور جی ٹونٹی شیرپا امیتابھ کنٹھ نے بھی سرینگر ایئرپورٹ پر پہنچ کر جی ٹونٹی مندوبین کا والہانہ استقبال کیا۔ کشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بین الاقوامی سطح کا اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔ جی ٹونٹی کا یہ اجلاس سرینگر میں معروف ڈل جھیل کے کنارے ایس کے آئی سی سی میں 22سے 24مئی تک منعقد ہوگا۔
