سرینگر: 25 مئی:
ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کے چیئرمین غلام نبی آزاد نے جمعرات کو کشتواڑ کے بالنا علاقے میں ایک خیمے پر درخت گرنے سے بکروال خاندان کے چار افراد کی جانوں کے زیاںپر افسوس کا اظہار کیا۔ایک بیان میں آزاد نے فوری طور پر بچاﺅ آپریشن شروع کرنے کے لیے مقامی لوگوں کی کوششوں کی تعریف کی اور پارٹی کے سینئر رہنماو ¿ں کو بچاﺅ کارروائی کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔آزاد کی طرف سے ہدایت ملنے کے بعدڈی پی اے پی کے وائس چیئرمین جی ایم سروری نے ذاتی طور پر صورتحال کی نگرانی کی اور ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت بھی کی۔آزاد نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ سوگوار خاندانوں کو ہر ممکن مدد اور معاوضہ فراہم کرے۔کشتواڑ ضلع کے بالنا جنگلات میںگذشتہ شب کے دوران ایک درخت عارضی خیمے پر گرنے سے ایک بکروال خاندان کے چار افراد ہلاک ہو گئے۔
آزاد نے جمعرات کو کٹھوعہ ضلع کے لکھن پور علاقے میں بس حادثے میں زخمی ہونے والے 11 مسافروں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی
