• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

لیفٹیننٹ گورنر نے ’ جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ‘ کیلئے بینکنگ اور مالیاتی اِداروں کی زرعی کریڈٹ سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لیا

کہا، ’’جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی)‘کی عمل آوری میں چھوٹے اور معمولی کسانوں کو اوّلین ترجیح ہونی چاہئے

Online Editor by Online Editor
2023-05-26
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
لیفٹیننٹ گورنر نے ’ جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ‘ کیلئے بینکنگ اور مالیاتی اِداروں کی زرعی کریڈٹ سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لیا
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر/26؍مئی:
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے ’ جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی )‘ کے لئے بینکنگ اور مالیاتی اِداروں کی زرعی قرضہ سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے بینک اَفسران اور اِنتظامی اَفسران کو ’ جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی )‘کی مؤثر عمل آور ی ، کسان کریڈٹ کارڈ اور زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کی دیگر مرکزی اور یوٹی سکیموں کے تحت فوائد صدفیصد سیچوریشن کے لئے ضلعی سطح پر بہتر تال میل کی ہدایت دی۔
اُنہوں نے بینک حکام کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ جموںوکشمیرکے دونوں صوبوں کے لئے نوڈل آفیسر مقرر کریں تاکہ ایچ اے ڈی پی اور زراعت اور اس سے منسلک شعبے کی دیگر سکیموں کے تحت بینکوں کو موصول ہونے والے مقدمات کی نگرانی کی جاسکے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی ) کی عمل آوری میں چھوٹے اور معمولی کسانوں کو اوّلین ترجیح ہونی چاہیے۔اُنہوں نے کہا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر وں کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ ایف پی اوز کوترقی دی جائے اور اَضلاع کو ایسی آرگنائزیشنوں کی کامیابی کی داستانوں کے لئے مقابلہ کرنا چاہیے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی ) کے تحت 5013کروڑ روپے کے 29پروجیکٹوں کا جموںوکشمیر کی زرعی معیشت پر تبدیلی کا اَثر پڑے گا۔
اُنہوں نے بینک اَفسران سے قیمتی معلومات بھی حاصل کیں اور ان پر زور دیا کہ وہ دیگر شراکت داروں کی حوصلہ اَفزائی کریں کہ وہ قرض کے اِدارہ جاتی ذرائع تک کسانوں کی رَسائی کو بہتر بنانے اور زراعت اور اس سے منسلک شعبے کو مزید مضبوط بنانے میں حکومت کی کوششوں کی تکمیل کریں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے پبلک سیکٹر کے بینکوں ، اِنتظامی محکموں اور دیگر مالیاتی اِداروں کی گذشتہ میٹنگوں میں دی گئی ہدایات پر کی گئی کارروائی کی بھی سراہنا کی۔
بینکوں کے اَفسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ کسانوں کو قرض او رمالی اِمداد کی خدمات فراہم کرنے کے عمل کو آسان اور بہتر کریں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے زراعت اور اس سے منسلک شعبے میں سکیم کی عمل آوری کے لئے قرض کی توسیع کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی گی۔
میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری ، ایم ڈی اور سی اِی او جموںوکشمیر بینک ایس بلدیو پرکاش ، سول سیکرٹریٹ میں ضلع ترقیاتی کمشنروں ، مختلف بینکوں ، مالیاتی اِداروں کے سربراہان اور نمائندوں او ریوٹی اِنتظامیہ کے دیگر اعلیٰ اَفسران نے شرکت کی۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں و کشمیر حکومت نے شہریوں کو راحت پہنچانے کیلئے 62کروڑ روپے جاری کئے

Next Post

پارلیمنٹ کی نئی عمارت بہت ہی متاثر کن ہے۔ عمر عبداللہ

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
موجودہ دور میں لوگوں کا جینا دوبھر ہوگیا ہے: عمر عبدا للہ

پارلیمنٹ کی نئی عمارت بہت ہی متاثر کن ہے۔ عمر عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan