سرینگر //26 مئی:
28 مئی کو پی ایم مودی کے ذریعہ نئی پارلیمنٹ کی عمارت کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بائیکاٹ کی کال کے بیچ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلی جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے جمعہ کو نئی پارلمنٹ عمارت کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد اسکی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ بلڈنگ انتہائی متاثر کن ہے اور اسکی تعمیر وقت کی ضرورت بھی تھی۔
سابق وزیر جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ نئی پارلمنٹ عمارت کا قیام ایک خوش آئند قدم ہے اور یہ عمارت بہت ہی "متاثر کن” نظر آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پرانے پارلیمنٹ ہاؤس نے "ہماری اچھی طرح سے خدمت کی ہے لیکن ایک ایسے شخص یا پارلیمنٹرین جس نے وہاں کچھ سالوں سے کام کیا ہو اس نے بھی اور ہم میں سے اکثر نے ایک نئی اور بہتر پارلیمنٹ کی عمارت کی ضرورت کے بارے میں آپس میں بات کی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ کچھ لمحے کےلئے نئی پارلمنٹ کی عمارت کی افتتاح کو ایک طرف رکھے تو پھر یہ عمارت ایک خوش آئند قدم ہے اور پرانے پارلیمنٹ ہاؤس نے ہماری اچھی طرح سے خدمت کی ہے لیکن ایک ایسے شخص کے طور پر جس نے وہاں کچھ سالوں سے کام کیا ہو انہوں نے بھی اور ہم میں سے اکثر لوگوں نے نئی عمارت کی ضرورت کے بارے میں آپس میں بات کی۔عمر عبداللہ کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی نئی اور بہتر عمارت کے لئے میں اتنا ہی کہوں گا کہ کبھی نہ ہونے سے بہتر ہے دیر سے ہی اور یقینی طور پر یہ عمارت بہت ہی متاثر کن لگ رہی ہے۔
