سرینگر29 مئی:
نامعلوم بندوق برداروں نےآج شام اننت ناگ میں ایک نجی سرکس میں کام کرنے والے ایک شخص پر گولی چلا کر اسے زخمی کردیا۔ جموں کشمیر پولیس کی طرف سے کئے گئے ٹویٹ کے مطابق ملی ٹنٹوں نے اننت ناگ کی جنگلات منڈی کے قریب تفریحی پارک میں پرائیویٹ سرکس میلے میں کام کرنے والے دیپو ساکنہ ادھم پور نامی شہری پر گولی چلا دی۔
اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس معاملے میں مقدمہ درج کیا گیا اور کیس کے بارے میں تفتیش شروع کی گئی۔
