سری نگر/حکومت جموںوکشمیر نے خطے کے دیگر آبی ذخائر کے علاوہ ڈل او رنگین جھیلوں میں شکارا کشتیوں کے لئے ’’ زندگی بچانے والی جیکٹس‘‘ کو لازمی قرار دیا ہے۔
اِس سلسلے میں جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے ’’ ڈل اور نگین جھیلوں اور دیگر آبی ذخائر میں شکارا سواری کرنے والے سیاحوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور موسم کی خرابی یا کسی اور وجہ کے پیش نظر کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لئے یہ حکم دیا گیا ہے ۔اِس میںکہا گیا ہے کہ جموںوکشمیر ٹورازم پالیسی کے رہنما خطوط میںواضح ہے کہ جموںوکشمیر ٹورسٹ ٹریڈ ایکٹ 1978 کے تحت رجسٹرڈ ہر شکارا کشتی ہر وقت کشتی میں تجویز کردہ معیار اور وضاحتوں کی کم از کم تین لائف سیونگ جیکٹس کی دستیابی کو برقرار رکھے گی ۔ناکامی کی صورت میں مذکورہ ایکٹ کے تحت رجسٹریشن منسوخ کی جائے گی ۔‘‘
