• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

ایل جی ملاقات:لیفٹیننٹ گورنر نے شکایات کو دُور کرنے اور اہم عوامی خدمات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے شہریوں سے بات چیت کی

اِنتظامیہ کی سماجی و اِقتصادی ترقی میں معاشرے کے تمام طبقوں کی فعال شرکت اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اوّلین ترجیح ہے: لیفٹیننٹ گورنر

Online Editor by Online Editor
2023-05-31
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
ایل جی ملاقات:لیفٹیننٹ گورنر نے شکایات کو دُور کرنے اور اہم عوامی خدمات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے شہریوں سے بات چیت کی
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر/31؍مئی:

لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج سول سیکرٹریٹ میں ’’ براہِ راست عوامی شکایات کی سنوائی ۔ایل جی ملاقات‘‘ کے دوران شہریوں سے بات چیت کی ۔لیفٹیننٹ گورنر نے جے کے جی آر اے ایم ایس پر درج شکایات کا اَزالہ کیا او راُنہوں نے سینئر اَفسران اورضلع ترقیاتی کمشنروں کو صحت ، تعلیم اور سماجی بہبود جیسی اہم عوامی خدمات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

اُنہوں نے کہا ،’’ جموںوکشمیر میں اِنتظامی مشینری کو عوامی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے زیادہ ذمہ دار اور مؤثر بنایا گیا ہے ۔ ’جے کے آئی جی آر اے ایم ایس‘ پر درج شکایات کی تعداد او راَزالے کی بھاری فیصد جواب دہ اِنتظامیہ کی علامت ہے۔‘‘

لیفٹیننٹ گورنر نے ضلعی اِنتظامیہ کو شکایات کے جلد اَز جلد نمٹانے ، فیصلہ سازی کے حوالے سے غیر صوابدیدی نقطہ نظر کو یقینی بنانے اور مقامی سطح پرکمپٹے ٹیوگورننس ماڈل بنانے کی ہدایت دی ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اَضلاع کو حکومتی سطحوں پر شکایات کے اَزالے اور عوامی خدمات کی فراہمی کے لئے باہمی اِشتراک کانقطہ نظر اَپنانا چاہیے۔اُنہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنروں پر زور دیا کہ وہ محکموں کی کارکردگی کی نگرانی کرکے بہتر بنائیں اور بہتر شہری طرزِ حکمرانی کے لئے مختلف شراکت داروں کے درمیان اِشتراک کو بڑھادیں۔

لیفٹیننٹ گورنر نے شکایات کے فوری طور پر نمٹانے اور عوامی خدمات کی فراہمی میں تکنیکی اقدامات کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانے پر زور دیا۔اُنہوں نے کہا،’’ اِی ۔گورننس اور تیز رفتار تکنیکی ترقی نے نئے اور اِختراعی شکایات کے طریقہ کا ر اور سروس ڈیلیوری مانیٹرنگ ٹولز کی مدد سے فلاحی اقدامات کے فوائد کو بغیر کسی رُکاوٹ کے ہر فرد تک پہنچایا ہے۔‘‘

لیفٹیننٹ گورنر حکومت جموںوکشمیر یوٹی کے شہریوں کو بااِختیار بنانے اور اِنتظامی سیٹ اَپ کو عام آدمی کی ضروریات اور خدشات کے تئیں زیادہ جوابدہ بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔اُنہوں نے مزید کہا،’’ اِنتظامیہ کی سماجی و اِقتصادی ترقی میں معاشرے کے تمام طبقوں کی فعال شرکت اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اوّلین ترجیح ہے ۔‘‘

لیفٹیننٹ گورنر نے کٹھوعہ سے تعلق رکھنے والے لیبر کارڈ ہولڈر مرحومہ نیلم رانی کی موت کے معاملے میں کنبے کو راحت کی منظور ی نہ دینے کی شکایت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ آفیسر کو اِس مسئلہ کو جلد اَز جلد حل کرنے کی ہدایت دی۔

لیفٹیننٹ گورنر نے نالہ رومشی کریم آباد پلوامہ میں غیر قانونی کان کنی سے متعلق شکایت کا جواب دیتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر کو قانون کے مطابق سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ کوئی غیر قانونی کان کنی نہ ہو۔اُنہوں نے مینڈھر میں ایک سکول کی اَراضی پر تجاوزات کے مسئلہ پر توجہ دیتے ہوئے متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنر کو مذکورہ اَحاطے سے تجاوزات ہٹانے کی واضح ہدایات دیں۔

کمشنر سیکرٹری عوامی شکایات محترمہ ریحانہ بتول نے’ ایل جی ملاقات ‘کی نظامت کے فرائض اَنجام دی۔

بات چیت کے دوران چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، چیف ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ محکمہ آر کے گوئیل ، اِنتظامی سیکرٹریز ، صوبائی کمشنر ان ، ضلع ترقیاتی کمشنران ، ایس ایس پیز ، سربراہان اور دیگر سینئر اَفسران ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ موجود تھے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

کشتواڑ میں پانچ اساتذہ معطل

Next Post

جموں و کشمیر کے عازمین حج 7 جون سے حج کے لیے روانہ ہوں گے

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
سعودی عرب میں دس لاکھ عازمین حج کی آمد کیلئے انتظامات مکمل

جموں و کشمیر کے عازمین حج 7 جون سے حج کے لیے روانہ ہوں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan