سرینگر/مرکزی سرکار کی جانب سے جموںو کشمیرکے ایک اور بڑے فیصلے کااعلان مرکزی دیہی ترقی کی وزارت نے ایک لاکھ 99ہزار 550پختہ گھر بنانے کے فیصلے کومنظوری دے دی جموں وکشمیرکے ایل جی نے وزیراعظم اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ان کی ذاتی کوششوں کے باعث ہی یہ سب ممکن ہوا ۔
مرکزی حکومت کی جانب سے جموںو کشمیر کے لئے خصوصی اعلانات کاسلسلہ جاری ریل رابطے سے جوڑنے میٹروں سروس چلانے کے بعد دیہی ترقی کی مرکزی وزارت نے پردھان منتری آواس یوجنا اسکیم کے تحت جموںو کشمیرمیں بے گھر لوگوں کے لئے ایک لاکھ 99 ہزار 550 مکان رواں برس سے تعمیرکرنے کافیصلہ کیاہے او راس سلسلے میںجموںوکشمیر انتظامی کونسل کوباضابطہ طور پرآگاہ کیاگیا۔ مرکزدیہی ترقی کی وزارت نے اپروول کومنظوری دیتے ہوئے رقوامات بھی مختص کی ہے ۔
جموں وکشمیرکے ایل جی منوج سنہا نے مرکزی سرکار کی جانب سے جموںو کشمیرمیںغریبی کی سطح سے نیچے زندگی بسرکرنے والے بے گھر لوگوں کے لئے دولاکھ کے قریب پختہ مکان تعمیرکرنے کے فیصلے پرٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر گیراج سنگھ کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ پچھلے تین برسوں کے دوران جموں وکشمیرکی مجموعی ترقی کے لئے مرکزی سرکار نے جس بڑے پیمانے پراقدامات اٹھائے ہیں وہ قا بل تعریف ہے۔
ایل جی نے ٹویٹ میں کہاکہ وزیراعظم کی سربراہی والی حکومت نے جموںو کشمیرکی طرف خصوصی توجہ دیتے ہوئے یہاں کے لوگوں کوطرززندگی بدلانے ترقیاتی کاموںکویقینی بنانے اورلوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے جس طرح سے اقدامات اٹھائے ہیں اسکی مثال نہیں مل پارہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ جموںو کشمیر اب ترقی کی راہوں پرگامزن ہے اور لوگوں کواس بات کایقین ہوگیاہے کہ اب انہیں مشکل حالات کاسامنانانہیںکرنا پڑیگا ۔واضح رہے کہ مرکزی سرکار کی جانب سے پچھلے تین دنوں کے دوران تین بڑے اعلان کئے گئے۔ رواں برس کے آخرتک نئی دہلی سے سرینگر تک ریل سروس شروع کرنے کاعزم دہرایاگیا۔جموںوکشمیرمیں میٹرو سروس شروع کرنے کے لئے رقومات بھی منظورکئے گئے اور اب دولاکھ کے قریب رہائیشی مکان تعمیرکرنے کے فیصلے کومنظوری دے دی گئی۔
